پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کراچی ٹیسٹ بھی نہیں کھیلیں گے۔ترجمان کے مطابق فاسٹ بولر ملتان ٹیسٹ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ نسیم شاہ لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے ری ہیب پر کام کریں گے۔انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیم کل دوپہر کو ملتان سے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی کا سفر کریں گی۔
کندھے کی انجری ، نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے
Dec 13, 2022 | 23:51