جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس (کل)  14دسمبر کو ججز بلاک کے کانفرنس روم میں دوپہر اڑھائی بجے ہو گا۔  سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ میں شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن