لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ علماء کو عصرحاضر کے چیلنجز سے باخبر ہوناچاہیے۔مسائل کاحل جذباتی نعروں نہیں ،حکمت ودانش سے ممکن ہوسکتاہے۔ماضی کے باعکس آج زیادہ تنوع اورجامع منصوبہ بندی کیساتھ باطل اسلام پرحملہ آورہے۔علماء کرام دین کی ترویج واشاعت کیلئے حکمت ودانائی سے کام لیں اور لوگوں کواپنے حسن سلوک سے دین کی طرف راغب کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز محافظان ختم نبوت کے زیراہتمام ٹاون شب میںپنجاب یونیورسٹی کے سنڈیکٹ کاممبرمنتخب ہونا پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔