لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان، نگہت شیخ، علی پرویز ملک اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے میاں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس سے بریت کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج واضح ہو گیا ہے اور باطل سلاخوں کے پیچھے قید ہو گیا ہے،اللہ تعالی نے پارٹی قائد میاں نواز شریف کو صبر کا پھل دیا ہے ،مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی جرم کیا ہے، کشمیری عوام، پاکستان اور دنیا بھارتی فریب کو مسترد کرتے ہیں، بھارت جتنے چاہے ناٹک کرے، جموں و کشمیر کشمیریوں کا ہے اور رہے گا۔
نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت‘اللہ نے سرخرو کردیا:ن لیگ لاہور
Dec 13, 2023