صحت عامہ میں لائف سائنسز کا بڑا کردار ہے:ڈاکٹر شاہد منیر 

لاہور ( نیوز رپورٹر ) گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیر اہتمام فارماسیوٹیکل اور لائف سائنسز پر پہلی بین الاقوامی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر شاہد منیر کاکہنا تھا کہ صحت عامہ میں لائف سائنسز کا بھی بڑا کردار ہے۔ وبائی امراض جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں لائف سائنسز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔لائف سائنس انڈسٹری کی ترقی صحت اور طب کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے۔لائف سائنسز کے بغیر  ہم بیماریوں کی تشخیص اور علاج دریافت نہیں کرسکتے۔انسانی جانوں کو بچانے کیے لیے ہمارے پاس جدید ترین طبی آلات کا ہونا ضروری ہے۔ بائیوٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل اور طبی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کیلئے لائف سائنسز  کی صنعت کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن