شیخوپورہ: تحریک انصاف کے متوقع قومی وصوبائی امیدواروں کیخلاف انٹی کرپشن کا گھیرا تنگ 

Dec 13, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے متوقع قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا عمل تیز ہو گیا۔ جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہونے والے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں میں ملی بھگت سے ناقص مٹیریل استعمال کرنے،  بوگس ادائیگیوں کے چھ مقدمات درج کر لیے۔

مزیدخبریں