اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تشکیل دی گئی عملدرآمد کمیٹی برائے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کا اجلاس کمیٹی کے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ واپڈا اور ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے چیئرمین انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے اجلاس کی صدارت کی۔