لاہور(سپورٹس رپورٹر) جرمنی کے معروف سپورٹس برانڈ 'پوما' نے اگلے سال اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کو سپانسر نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ جرمن سپورٹس ویئر فرم پوما کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس اقدام کی منصوبہ بندی گزشتہ سال کی گئی تھی اور اس کا تعلق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کیخلاف صارفین کے بائیکاٹ کی کالوں سے نہیں ۔پوما کو طویل عرصے سے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے برانڈ کے اتحاد پر بائیکاٹ کالز کا سامنا رہا ہے، لیکن غزہ میں اسرائیل کی دو ماہ سے جاری جارحیت کے دوران اس طرح کی کالز میں شدت آئی ہے۔