کراچی (کامرس رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر محمد سلیمان چاؤلہ نے کہا ہے کہ اپیکس باڈی نے پاکستان میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لیے جوائنٹ کمیٹی بنانے کے لیے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی اہم تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے؛ جن میں، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا؛ ٹیکس کی شرحوں کو آسان بنانا اور کاروباری برادری میں بیداری پیدا کرنا شامل ہیں۔ پی ٹی بی اے کے نومنتخب صدر انور کاشف ممتاز نے اپنی ٹیم کے سینئر ممبران کے ہمراہ کراچی میں ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ کیا ۔