گوشہ احباب کوآپریٹو سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام ،تمام ایجنڈا منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) گوشہ احباب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام(AGM) کا انعقاد کیا گیا جس کا ایجنڈا جنرل سیکرٹری میاں محمد اکبر نے  پیش کیا جو کہ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔اجلاس محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز رانا سیف الرحمن، تنویر شاہ، شجاعت خان وغیرہ کی زیر نگرانی منظور ہوا۔ صدر سوسائٹی نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔اجلاس میں صدر سوسائٹی حاجی تصدق حسین ، امجد حسین گھمن، میاں محمد اکبر، شاہ زیب حسین  کھوکھر، رانا محمد یعقوب،ملک منیر، میاں محمد شاہد ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں ممبران سوسائٹی کی شرکت۔ ممبران سوسائٹی نے 7نکاتی ایجنڈا اکثریت رائے سے منظور کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن