خاتون اول کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد توہین آمیز پیغامات شائع کردیے گئے

Dec 13, 2023 | 11:58

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر برازیل کی خاتون اول گنگا لولا دا سلوا کا اکاؤنٹ پیر کے روز ایک سائبر حملے کا نشانہ بن گیا جس کے بعد حکام نے اس کی تحقیقات شروع کرنے کمپنی کے مالک ایلون مسک کی انتظامیہ سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ہیکر نے گنگا کے اکاؤنٹ پر کئی پیغامات پوسٹ کیے، جن میں خواتین مخالف بیانات کے علاوہ خاتون اول اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کےلیے توہین آمیز پیغامات بھی شامل تھے۔خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق منگل کی صبح پوسٹس کو حذف کر دیا گیا تھا برازیل کی حکومت نے کہا کہ وفاقی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جب کہ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس نے "ایکس" کو گانگا کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کے لیے درخواست بھیجی ہے۔حکومت نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ "ہم تمام مناسب اقدامات کر رہے ہیں"۔انہوں نے مزید کہا کہ "سوشل میڈیا پر جرائم، بدتمیزی پر مبنی بیان بازی، نفرت اور عدم برداشت کو برداشت نہیں کیا جا سکتا"۔

مزیدخبریں