عام انتخابات کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسران ، آر او، اور اے آرُ او کی تقرری کے باعث ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی ۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی سی اور اے ڈی سیز کو زمہ داریاں سونپی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران (آر اوز)، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز تعینات کیے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں کے لیے آر اوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات کردیے ہیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تقرری کر دی۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، پنجاب میں 41 ڈی آر اوز، سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 30 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور بلوچستان میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 36 ڈی آر اوز تعیناتی کیے ہیں۔ٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 266 ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیے۔