سابق صوبائی وزیر محمد انور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Dec 13, 2023 | 17:06

ویب ڈیسک

سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔محمد انور نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا کہ ملک کو مستحکم کرنا وقت کا تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہو گا. بجلی، پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔ علیم خان نے محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

مزیدخبریں