اڈا دانی( نمائندہ نوائے وقت ) شاہ جمال کی نواحییو سی نوہن والی کا رہائشی ظفر اقبال گجر جو کہ ایک بازو سے معذور اور مشہور درخواست باز ہے نے کھال سے پانی گزارنے کا بھتہ مانگا نہ دینے پر جھوٹی درخواستیں دیں اور بے بنیاد الزامات لگائے ڈی ایس پی ‘ایس پی نے تحقیقات کے بعد اسے گواہ لانے کا کہا تو نہ لاسکا اس پر پولیس افسران نے اسے بے بنیاد الزامات لگانے سے منع کیا تو ڈی پی او کے پاس پہنچ گیا اہلیان علاقہ محمد معظم۔خالد گجر اللہ دتہ۔خوشی محمد حافظ اعظم۔محبوب علی۔لقمان۔نزیر احمد۔مشتاق احمد۔ عبدالوکیل۔محمد ناصر۔عبدلرشید۔ عابد۔عبدالغفور۔ عبدالغفار ۔فیض بخش۔ابرار احمدنے ڈی پی او مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ تحقیقات کی جائے جو بھی جھوٹا ثابت ہو اس کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔