لوڈر رکشوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون،حکومت پنجاب کا بڑا اعلان،سخت قانون لاگو

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر لوڈر رکشوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم دیدیا ۔ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔سریا، ٹی آئرن اور دیگر سامان سے لوڈ رکشوں کو چلتی پھرتی موت قرار دیتے ہوئے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ایسے رکشوں کے خلاف چالان اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔ رواں سال 43 ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور 94 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے مزید کہا کہ اوورلوڈنگ کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس کینسل کر دئیے جائیں گے اور رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 8 سینئر وارڈنز اور 24 وارڈنز تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ اور ملتان روڈ پر خصوصی ناکہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔عمارہ اطہر نے تمام لوڈر گاڑیوں کو ہیڈ و بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز نصب کرنے کا حکم بھی دیا ہے تاکہ مہلک حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اب لوڈر رکشوں کے خلاف چالان نہیں پرچہ درج کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن