ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے:مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں پہلا سیف سٹی پراجیکٹ ہواوے کے اشتراک سے قائم ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے دورہ چین کا چوتھا روز مصروف ترین گزرا جہاں انہوں نے ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورے کیا اور مختلف شعبے بھی دیکھے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز آمد پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پاکستان کا پہلا جدید ترین اسمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہواوے کو نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش کی اور ساتھ ہی ہواوے کو پنجاب میں اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ  پنجاب بھر میں ہواوے کو پنجاب ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کی۔ ملاقات میں مریم نوازشریف نے لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو کی، اور ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صدر کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہواوے کے صدرمسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان میں بالخصوص پنجاب میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بیان کیں، جبکہ  مریم نواز نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں پراجیکٹس کے بارے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہواوے کے ہیلتھ اور ایجوکیشن پراجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں بتایا۔مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے۔ جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل اسکل سے مستفید ہونا چائیں گے، جبکہ ہواوے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیپسٹی بلڈنگ اور آئی ٹی ریسرچ میں معاونت کریں۔ مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ ہواوے کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانا چاہتے ہیں، جبکہ ہواوے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ میں پنجاب کی معاونت کرے۔

ای پیپر دی نیشن