پولیو وائرس کے مزید چار کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان اور ٹانک سےایک ایک جبکہ سندھ کے جیکب آباد اورسکھرسے بھی ایک ایک پولیو کیس کی تصدیق ہو ئی ہے۔پولیووائرس سے3 خواتین سمیت ایک بچہ متاثر ہوا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کی ہے۔ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، جیکب آباد اور سکھر سے پولیوکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔لیبارٹری کے مطابق ڈی آئی خان سے یہ پولیو کا 9 واں، جیکب آباد سے تیسرا اور سکھر سے پولیو کا پہلا کیس ہے۔اس کے علاوہ رواں سال بلوچستان سے 26 ، خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آبادسے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے. حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے۔