مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 77ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 4286روپے کی کمی ہوئی .جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 38 ہزار 169روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر کی کمی سے 2666ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔