پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

Dec 13, 2024 | 19:18

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس ) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن میں انڈیکس 2 ہزار 563 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار 172 کی نئی بلند ترین سطح بنائی۔

شیئر بازار میں 1 ارب 11 کروڑ شیئرز کے سودے 59 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے بڑھ کر 14587 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر ہے

مزیدخبریں