شام کی جانب سے اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے، انتونیو گوتریس

Dec 13, 2024 | 19:39

ویب ڈیسک

سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ شام پر اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہیں۔

شام پر اسرائیل کی بلاجواز جارجیت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اس نے گزشتہ 2 روز میں 5 سو سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت میں اسٹرٹیجک فوجی اہداف پر 500 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں شام کا فوجی اور انتظامی اسٹرکچر تباہ و برباد ہوگیا۔

واضح رہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں، عبوری حکومت کے ارکان کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں