امریکہ اور برطانیہ کا ممبئی حملوں پر پاکستانی تحقیقات کا خیر مقدم کیا ہے، اگر پاکستانی انتہا پسندوں نے مزید ایسے حملے کئے تو بھارت بڑی لڑائی شروع کرسکتا ہے: امریکی انٹیلی جنس چیف کا خدشہ

Feb 13, 2009 | 09:07

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان میں گرفتاریاں اچھا اقدام ہے اورسنجیدگی سے کی گئی تفتیش کا ثبوت ہے۔ ادھر برطانیہ نے بھی پاکستانی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ممبئی حملوں کے ملزموں کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سینئیر اہلکار رچرڈ بیرٹ نے کہا کہ جماعتہ الدعوۃ کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد پر وہ پاکستانی کارروائی سے مطمئن ہیں ۔ دوسری جانب اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے جی ایٹ مشن کے سربراہ سیمت چین اور یورپی ممالک کے سفیروں کو ممبئی حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں جی ایٹ اور دیگر ممالک نے پاکستانی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ادھر امریکی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈینس بلئیر نے سینیٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ایک اجلاس میں کہا ہے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کی کنجی پاکستان کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستانی انتہا پسندوں نے ممبئی طرز پر مزید حملے کیے تو بھارت بڑی جنگ شروع کر سکتا ہے۔
مزیدخبریں