نیویارک آئل مارکیٹ میں کاروبار کے دوران لائیٹ سویٹ کروڈ آئل کے مارچ کے لیے سودے ایک اعشاریہ نوچھ ڈالر کمی کے ساتھ تینتیس اعشاریہ نو آٹھ ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور فی بیرل قیمت ساٹھ سینٹ اضافے کے ساتھ چونتیس اعشاریہ پانچ آٹھ ڈالر رہی۔ ادھر لندن آئل مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور برینٹ کروڈ آئل کے سوددے ایک اعشاریہ تین چار ڈالر اضافے کے ساتھ پینتالیس اعشاریہ نو نو ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے آٹھ سو ارب ڈالر سے زائد کے بیل آوٹ پلان کی منظوری کے باوجود کساد بازاری کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کی معاشی حالت مزید خراب ہوتی جا رہی ہے جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔