عراق میں خاتون کے خود کش حملے میں بتیس افراد ہلاک اورپینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کربلا میں جمعہ کو سینکڑوں افراد عبادت کے لئے جا رہے تھے کہ خاتون نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دھماکے میں عراقی وزارت دفاع کے ایک اعلٰی افسر کا بیٹا بھی جاں بحق ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کربلا میں دہشتگردی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ عراقی حکومت نے کربلا میں چالیس ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جو دہشتگردی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن