گوجرانوالہ شہر کے پنڈی بائی پاس چوک کے قریب واقعے آکسیجن سلینڈر فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سلنڈر کی فیلنگ کے دوران پیش آیا۔ دھماکے سے آگ بھی لگ گئی جس نے فیکٹری میں موجود دوسرے سلنڈروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکوں کی آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ایک شخص بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوچکا تھا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔