اٹلی میں وزیراعظم سلویو برلسکونی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اوران کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

Feb 13, 2011 | 08:34

سفیر یاؤ جنگ
اٹلی کے دارالحکومت روم اورمیلان میں لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سلویو برلسکونی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے وزیراعظم برلسکونی پر ماڈل گرل کے ساتھ مبینہ تعلقات، ان کی معاشی پالیسیوں اور کرپشن سمیت دیگرالزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے فوری طورپراستعفے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔
مزیدخبریں