بندراپنی شرارتوں سے انسانوں کو تنگ کرنے میں مشہور ہیں، انہی شرارتیوں کے قبیلے کے دو بندروں نے جاپان کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹرکی نوکری کرلی ہے۔

یونیفارم پہنے یہ دونوں بندرجاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ریسٹورنٹ میں آنے والے افراد کی ٹیبل پرجاکرمشروبات اور ہاتھ صاف کرنے کیلئے تولئے فراہم کرتے ہیں۔ ٹوکیو کا یہ ریسٹورنٹ ان بندر ویٹرز کے باعث مقبول ہوتا جا رہا ہے اور ہوٹل انتظامیہ مزید تین بندروں کو بھرتی کرکے انہیں ویٹر بنانے پرغورکررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن