پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے کہا ہے کہ آئی سی سی سے عامرکی سزا پر نظرثانی کرنے کیلئے درخواست کی ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے محمد عامر کی سزا پر نظرثانی کے معاملے کو اپنے اجلاس میں زیرغور لانے کی حامی بھر لی ہے تاہم حتمی فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کیا، برطانیہ میں بھی ہمارے ہائی کمشنر نے عامر، آصف اورسلمان بٹ کی بھرپور سپورٹ کی ہے۔ ان تینوں پر پابندی سے ٹیم کو فرق پڑا ہے۔ اعجاز بٹ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی مالی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہے۔ اوران کی چیئرمین شپ کا دور بہت مشکل رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن