چین کے صوبے شینڈونگ میں ایک ایسے بزرگ بھی ہیں جوناصرف سر کے بل کھڑے ہوتے ہیں بلکہ سرکے بل کھڑے ہوکر گانا بھی گاتے ہیں۔ٹائن نامی بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی اپنے آپ کو نوجوان تصورکرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سرکے بل کھڑے ہوکر گانا گانے کیلئے کافی تربیت کی ضرورت ہے۔ ٹائن جہاں سر کے بل کھڑے ہوسکتے ہیں وہاں وہ خطاطی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔