لالٹین فیسٹیول کے سلسلے میں دنیا بھر سے لوگ تائیوان کے شہر پنگشی میں اکٹھے ہوتے ہیں اور کاغذ کی لالٹینوں پر اپنی خواہشات لکھ کرآسمان کی طرف چھوڑتے ہیں۔ اس موقع پر دوہزار لالٹینوں کوآسمان کی طرف چھوڑا گیا جس سے آسمان روشن ہوگیا۔ ایک بہت بڑی لالٹین پر صدر ماینگ جو کی طرف سے ملک میں امن اور استحکام کے لیے پیغام لکھ کر ہوا میں چھوڑا گیا۔ بہت سے لوگوں نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اپنی خواہشات کو لکھ کرچھوڑا۔ اس موقع پر تیس سالہ انجینئر وانگ وان وین نے کہا کہ میں پہلی دفعہ اس فیسٹیول میں شرکت کررہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ مجھے اچھا لائف پارٹنر ملے۔واضح رہے کہ یہ فیسٹیول جاپان ،میکسیکو اور چین میں بھی منایاجاتاہے۔