”ہاﺅسنگ اور کوآپریٹوز کے مسائل تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کئے جائیں“

لاہور (کامرس رپورٹر) ہاﺅسنگ اور کوآپرےٹوز کے مسائل تمام سٹےک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کئے جائےں گے کےونکہ اس سےکٹر کی معاشی سرگرمےاں معےشت کو مستحکم کرنے مےں اپنا کلےدی کردار ادا کر سکتی ہےں۔ ان خےالات کا اظہار ڈائرےکٹر جنرل ہاﺅسنگ اور ٹاﺅنز شوکت علی نے اےف پی سی سی آئی کے رےجنل آفس مےں اےف پی سی سی آئی کی قائمہ کمےٹی برائے ہاﺅسنگ اور کو آپرےٹوز کے اجلاس مےں کےا۔ واضح رہے اس کمےٹی کے چئےرمےن کےپٹن (رےٹائرڈ) اےم اے فاروقی ہےں۔ ڈی جی ہاﺅسنگ نے کہاکہ تمام موجودہ نظام کار مےں موجود خامےوں کو باقاعدہ طور پر ختم کےا جائے گا اور حکومتی اےجنڈاپبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ کو ہر سطح پر فروغ دےا جائے گا۔ اس سلسلے مےں بزنس کمےونٹی کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس مےں رجسٹرڈ کو آپرےٹوز فےاض الحسن، ڈائرےکٹر ٹےپا خالد علوی، اعجاز رسول، ڈائرےکٹر واسا، ڈاکٹر جاوےد ناصر ڈائرےکٹر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ اور قائمہ کمےٹی کے ممبران نے شرکت کی اور اجلا س کے آخر میں عامر عطاءباجوہ نائب صدر اےف پی سی سی آئی نے ڈائےرےکٹر جنرل ہاﺅسنگ شوکت علی کو اعزازی شےلڈ بھی پےش کی۔

ای پیپر دی نیشن