لاہور(این این آئی)فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آغا طالش کی14ویں برسی 19 فروری کو منائی جائے گی۔ آغا طالش نے بطور اداکار 1955ءمیں فلم ”جھیل کنارے“ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا تھا اور 40سال تک وہ فلم انڈسٹری کے مصروف ترین اداکار رہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں یاد گار رول کئے ۔ ان کی آخری فلم ”عجب خان“ 1995-96ء میں ریلیز ہوئی۔