آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کے روز مری اور گلیات میں مزید برفباری ہوگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ جنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ برفباری مالم جبہ میں ہوئی جہاں ڈیڑھ فٹ برف پڑی جبکہ سب سے زیادہ بارش دیر میں چھیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ قلات اور مالم جبہ میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ گوپس، ہنزہ،کالام اور کوئٹہ میں منفی چار، استور منفی تین، اسلام آباد آٹھ، لاہور، پشاور اور فیصل آباد سات، مظفرآباد تین، ملتان چھ، کراچی سترہ، گلگت ایک اور مری میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن