1122 کی طرف سے انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس نے یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کو زندگی بچانے کی بنیادی ٹریننگ دینے کے لئے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ تربیتی ورکشاپ کے موضوعات میں مریض کا ابتدائی جائزہ لینا، مصنوعی سانس دینا، سانس کے راستے میں بیرونی رکاوٹ کو دور کرنا، دل اور سانس کی بحالی اور ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں کی منتقلی شامل ہےں۔ تربےتی ورکشاپ مےں ےونےورسٹی کے 150 سے زائد طلبہ کوتربےت دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن