لاہور (نیٹ نیوز) انجیر، عناب اور خوب کلاں کا قہوہ خسرہ کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری نے کہا ہے طلب مفرد اعضاءمیںخسرہ کامیاب علاج موجود ہے۔ انجیر گیارہ عدد، عناب اکیس عدد اور خوب کلاں ایک تولہ لیکر ایک کلو پانی میں پکائیں جب نصف رہ جائے تو چھان کر محفوظ کر لیں اور یہ قہوہ دن میں تین مرتبہ استعمال کرائیں۔ یہ خسرہ کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔