سائیلنسر کے بغیر موٹرسائیکل رکشاوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

Feb 13, 2013

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل نے ضلع بھر میں بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ کریک ڈاﺅن کے دوران ضلعی حکومت کی ٹیم کیساتھ تعاون کرے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

مزیدخبریں