لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ سے طلب کرتے ہوئے تمام ملزمان کے وکلاءکو 13 فروری تک عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری کردئیے۔منگل کو جسٹس بابر علی نجفی اور مظاہر علی پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں ایف آئی اے نے مو¿قف اختیار کیا کہ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹرائل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا پابند ہے لہٰذا عدالت ٹرائل کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کا حکم دے۔