لاہور (اے پی اے ) صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں اپنے قیام کے پانچویں دن سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر کیلئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے صدر کی ضیافت میں نرگسی کوفتے، مچھلی، بون لیس ہانڈی، حلیم، دال اور مکس سبزیوں کے پکوان شامل تھے۔