اسلام آباد (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ایکو میں شامل ممالک کے خطہ میں پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی خواتین اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے تک ممکن نہیں ہے ، انہوں نے یہ بات پیکو کی پہلی کانفرنس کے دوسرے روز اختتامی سیشن سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس کے دوران رکن ممالک کے سپیکرز نے غربت کے خاتمہ اور تعاون میں اضافہ سے سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے خطہ میں امن کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔