توہین عدالت کی درخواست کا جواب داخل نہ کروانے پر خورشید شاہ، نرگس سیٹھی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی طلبی

اسلام آباد (آن لائن) توہین عدالت کی درخواست کا جواب داخل نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر سید خورشد شاہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیٹھی اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیمور عظمت کو عدالت مےں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر 2012 ءکو نیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے درخواست گزار ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو تین ماہ میں ریگولر کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 6 درخواست گزاروں نے عمیر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...