پاسپورٹ کی مدت 10 سال کردی‘ طالبان سنجیدہ ہیں تو سیزفائر کریں : رحمن ملک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے طالبان سے کہا ہے کہ اگر وہ مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو ایک ماہ کے لئے سیزفائر کا فوری اعلان کریں۔ یکم مارچ سے پاک افغان سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔ طالبان کی جانب سے عدنان رشید کو مذاکراتی نمائندہ بنانا مذاق ہے۔ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیاں انتخابات کے التوا کی سازش ہے، ہر صورت وقت پر انتخابات ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی عدالتوں کے احکامات پر ملزموں کو پھانسیاں دیں، پاکستان میں قید سربجیت سنگھ کے کیس کا پراسےس مکمل ہو گا تو پھر دیکھیں گے کراچی میں پیڈ لوگ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 30 سے زائد لوگ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ پاسپورٹ کی معیاد 10 سال ہو گی، 36 صفحات کا پاسپورٹ 45 اور 72 والا 100 صفحات پر مشتمل ہو گا جبکہ 100 صفحات والے پاسپورٹ کے صفحات 125 کر دئیے جائیں گے۔ ےکم مارچ سے پاک افغان سرحد پر آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی ہو گی، بارڈر کنٹرول مےنجمنٹ کے سلسلے مےں افغانستان تعاون نہےں کر رہا، وےزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد قےام کرنے کی کسی کو اجازت نہےں دےنگے، محکمہ پاسپورٹ کے اوورسےز ونگ کو لوکل ونگ سے الگ کر دےا ہے، کسی بھی غےر ملکی کو میعاد سے زےادہ قےام کی اجازت نہےں دےنگے، پاسپورٹ کی مےعاد 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی گئی ہے، پاسپورٹ کے صفحات بڑھانے کا بھی فےصلہ کےا ہے جو 45 صفحات پر مشتمل ہو گا، ڈی جی پاسپورٹ کی آسامی 21 گرےڈ کی ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان کے پاسپورٹ کی توہےن کی ہے، وزےر داخلہ نے کہا کہ الےکشن وقت پر ہوں گے، نگران حکومت طوےل عرصے کےلئے نہےں آئے گی، الےکشن ہر صورت ہوں گے، امن وامان کی صورتحال کو ےقےنی بناےا جائے گا، دہشت گرد مخصوص افراد کو ہدف بنا کر قتل کر رہے ہےں، پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کےلئے ہم اپنی سطح پر اقدامات اٹھائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعےد سمےت کسی کو بھی بغےر ثبوت کے گرفتار نہےں کےا جائے گا۔ توقےر صادق کو دبئی سے واپس لانے کےلئے ٹےم آج بدھ کو دبئی روانہ ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...