نوابشاہ (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو بھرتی کرنے سے اچھا ہے کہ عدالتیں خالی ہی رہیں، عدالتوں میں تقرریاں صرف اور صرف میرٹ پر کی جارہی ہیں،حکومت نے ہونہار ججوں کی تقرری میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی ہیں۔ نوابشاہ میں وکلاءکی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ جسٹس مشیر عالم کا کہناتھا کہ ججوں کی تعداد انتہائی کم ہے لیکن عدالتوں میں تقرریاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں۔ جسٹس مشیر عالم کاکہناتھا کہ سندھ میں کہیں کہیں سے کرپشن کی شکایتیں ملی ہیں لیکن یہ وہی لوگ ہیں جو سفارشوں پرآئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم حکومت کی بات سن لیں تو عدالتوں میں ججوں اور سٹاف کی کمی پورا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔
حکومت ہونہار ججوں کے تقرر میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Feb 13, 2013