ایک ماہ کے دوران وارداتوں میں شہری 4 موٹرسائیکلوں، 228 گاڑیوں سے محروم

Feb 13, 2013

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ ماہ جنوری میں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور دیگر وہیکلز چھیننے وچوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں ساڑھے 4 سو موٹرسائیکلیں، دو سو 28 گاڑیاں اور دیگر وہیکلز کی چوری و چھیننے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جب کہ متاثرہ شہری تھانوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں گاڑیوں اور موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور شہر کے ہر علاقے سے وہیکلز چوری و چھیننے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ شہری روزانہ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ پولیس گاڑیاں وموٹرسائیکل چھیننے کی ایف آئی آر درج کرنے سے کتراتی ہے اور مجبوراً چوری کا مقدمہ درج کرکے معاملہ نبٹا لیا جاتا ہے جب کہ وہیکلز جوری کی واردات پر شہری کئی روز تھانے کے چکر لگانے کے بعد مقدمہ کے اندراج میں کامیاب ہوتے ہیں۔ شہر میں وہیکلز چوری وچھیننے کے آٹھ سے دس گروہ متحرک ہیں مگر پولیس، اینٹی وہیکلز سکواڈ اور سی آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان گینگز کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔ 

مزیدخبریں