لاہور (خبرنگار) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز آنیوالے انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔ یہ بات اعتزاز احسن نے صدر زرداری کی اپنے گھر آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اس نشست سے 2008ءمیں مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغرجیتے تھے اور پیپلز پارٹی کے ایاز عمران کو 48 ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔