نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کودرپیش سکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے بھارت تشویش کا شکار ہے۔ پڑوسی کی مشکلات کے باعث اپنی فوج مضبوط کرنا ہو گی۔ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ کے واقعات عالمی رویوں کے خلاف اور ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کیوجہ سے بھارت میں افواج اور پولیس کی صلاحیتوں کومسلسل مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔