سپریم کورٹ میں ”شیخ الاسلام“ کے قرآنی آیات کے حوالے‘ قرآن کا نسخہ پاﺅں میں پڑے بیگ میں رکھا ہوا تھا

Feb 13, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جو خود کو شیخ الاسلام قرار دیتے ہیں نے منگل کو سپریم کورٹ میں اپنی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کئی قرانی آیات کے بھی حوالے دیئے۔ ایک موقع پر انہوں نے اپنے ساتھ موجود بیگ جو کہ زمین پر ان کے پاﺅں کے پاس پڑا ہوا تھا اس میں سے قرآن پاک کا نسخہ نکالا اور اس میں سے پڑھ کر مختلف قرانی آیات کا حوالہ دیا۔ کورٹ روم نمبر ون میں موجود وکلائ‘ صحافیوں اور دیگر لوگوں کو سخت حیرت اور افسوس ہوا کہ ایک دینی رہنما جو خود کو شیخ الاسلام قرار دیتے ہیں وہ قرآن پاک کو اتنی عزت اور مقام بھی نہیں دے رہے جتنا کہ ایک عام ان پڑھ آدمی دیتا ہے۔

مزیدخبریں