پیرامیڈیکل املائنس کا اجلاس، 22 فروری تک مطالبات پورے نہ ہونے پر سخت لائحہ عمل کا فیصلہ

 لاہور (نیوزرپورٹر) پنجاب پیرامیڈیکس الائنس پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری کا اجلاس مینٹل ہسپتال میں ہوا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سرپرست اعلیٰ سلطان محمود بھٹی، صوبائی صدرملک یوسف، صوبائی جنرل سیکرٹری انیس الرحمٰن، شعیب انور چوہدری ضلعی آرگنائزر لاہور و دیگر شامل تھے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر 22 فروری تک مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر پیرا میڈیکس کی طرف سے سخت اور لائحہ عمل ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن