سپیرئیر گروپ آف کالجز یونیورسٹی کے زیراہتمام سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیرئیر گروپ آف کالجز یونیورسٹی سٹی میں سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدارت ڈائریکٹر آپریشنز چودھری عبدالخالق نے کی۔ مہمان خصوصی میاں حمزہ شہباز شریف ایم این اے صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور تھے۔ تقریب میں طلباءنے پنجابی، سندھی، بلوچی، کشمیری اور سرائیکی ثقافت کی عکاسی کی۔ فیسٹیول میں رنگارنگ تقریب کا آغاز کیا گیا جس میں مارچ پاس انٹریز، سپورٹس مقابلہ جات اور میوزیکل کنسرٹ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن