راشد محمود، رضوان سینئر کو 2 دن میں ہاکی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کرنیکی ڈیڈلائن

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ نے کیمپ سے بغیر اطلاع غیر حاضر راشد محمود اور رضوان سینئر کو دو دن میں رپورٹ کرنے کی آخری ڈیڈلائن دیدی ہے۔ رپورٹ نہ کرنے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کا کیس پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھیج کر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی سفارش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی بغیر اطلاع کے یورپ میں لیگ ہاکی کے لئے معاہدہ کرنے گئے ہوئے ہیں جنہوں نے پی ایچ ایف سے اس یقین دہانی پر این او سی حاصل کی تھا کہ وہ ٹیم مینجمنٹ کی اجازت سے ہی لیگ ہاکی کے لئے یورپ جائیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اگر دو روز تک کیمپ میں رپورٹ نہ کی تو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حتمی سکواڈ میں ان کی شمولیت بھی سوالیہ نشان بن جائے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن سے کہا گیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کے گھروں میں رابطہ کے بعد اصل صورت سے آگاہ کرے کہ راشد اور رضوان سینئر نے کیمپ کو جوائن کرنا بھی ہے کہ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...