اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کھیلوں کے امور کی ذمہ دار وزارت، بین الصوبائی رابطہ کے جائنٹ سیکرٹری عبدالغفار خان نے سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ کے سیکرٹری کرنل محمد آصف خان کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ قومی سپورٹس پالیسی اور سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر تسلیم نہیں کرتی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات تک عبوری کمیٹی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے امور نبٹائے گی۔
عارف حسن کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا صدر تسلیم نہیں کرتے : عبدالغفار خان
Feb 13, 2013