لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی وجود نہیں ہے لہٰذا وہ کسی بھی کھیلوں کی تنظیم یا عہدیدار پر پابندی عائد نہیں کر سکتے۔ اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ سول عدالت نے اس اجلاس کے خلاف پہلے سے حکم امتناعی دے رکھا ہے، لاہور میں اجلاس بلا کر جنرل عارف حسن نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی وجود نہیں، کسی پر پابندی عائد نہیں کر سکتے : مدثر آرائیں
Feb 13, 2013